کرک ‘انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ 19طالب علم زخمی‘ چھ کی حالت تشویشناک

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:05

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) انڈس ہائی وے پر خامدان چوک کے قریب ٹریفک حادثہ 19طالب علم زخمی جن اکثریت طالبات کی ہیں‘ چھ کوزخمیوںکو تشویشناک حالت میں پشار منتقل۔ تفصیلات کیمطابق انڈس ہائی وے پر خامدان چوک کے قریب سکول بس اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 19طلباء زخمی ہوگئے جسمیں اکثریت طالبات کی ہیں۔

(جاری ہے)

خادثے میں زخمی ہونیوالوں میں محمد نسیم ولد غنی شیر خان،کوثرفرودس،سائمہ دختراقبال،عندلیب دختر نصیب الرحمن،فہد ولد نصیب رحمن،عرفہ دختر نصیب الرحمن،اریان ولد الطاف،عمائمہ دختر الطاف ،فیضان ولد فردوس ،کرن دختر نصیب خان،سفیر اللہ ولد فرید مناحل دختر الطاف ،مظہر ولد صابر فرقان ولد فردوس،فرقان ولد فردوس صالم ولد صابر وغیرہ زخمیوں میں چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسکو فوری طورپر پشاور منتقل کردیاواقعے کے بعد لوگون کی ایک بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی

متعلقہ عنوان :