وزیراعلیٰ پنجاب سے سکاٹ لینڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک کی ملاقات، 10 موٹربائیکس ایمبولینسوں کا تحفہ دیا

وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے کی موٹربائیکس ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد اور ریسکیو کا عملی مظاہرہ دیکھا شہبازشریف کا 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان ایک ہزار موٹربائیکس پر مشتمل ایمبولینس سروس کا اجراء تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے کیا جائیگا،آلات کی مرتب کیلئے موبائل ورکشاپس بنائی جائیں اورانہیںآئوٹ سورس کیا جائے،ماسٹر ٹرینرز کی تربیت سکاٹ لینڈ سے کرائی جائے تنگ گلیوں میں حادثے یا قدرتی آفت میں گھرے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے موٹربائیکس ایمبولینس کا نظام ممدومعاون ثابت ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی گفتگو عوام کیلئے موٹربائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ رجحان ساز اقدام ہے ، شہبازشریف نے ہمیشہ کی طرح سبقت لی ہے ،حنظلہ ملک

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ہفتہ کو یہاں سکاٹ لینڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک نے ملاقات کی۔سکاٹ لینڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک نے 10 موٹربائیکس ایمبولینسوں کا تحفہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو دیا اوران موٹر بائیکس ایمبولینسوں کی چابی وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دی۔

وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے کی جانب سے موٹربائیکس ایمبولینس کے ذریعے زخمی شخص کو طبی امداد دینے اور ریسکیو کا عملی مظاہرہ دیکھااورعملے کی مہارت کوسراہا۔وزیراعلیٰ نے موٹر بائیکس ایمبولینس کا تحفہ دینے پر حنظلہ ملک اور وفد کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبے کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار موٹربائیکس پر مشتمل ایمبولینس سروس کا اجراء تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے کیا جائے گااور موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کیلئے عملے کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کو ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کرنا بہت ضروری ہے۔وزیراعلیٰ متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کے ساتھ آلات کی مرتب کیلئے موبائل ورکشاپس بھی بنائی جائیں اور موبائل ورکشاپس کو آئوٹ سورس کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا اہتمام سکاٹ لینڈ سے کرایا جائے۔

انہوںنے کہا کہ تنگ گلیوں اور محلوں میں کسی مصیبت، حادثے یا قدرتی آفت میں گھرے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے موٹربائیکس ایمبولینس کا نظام ممدومعاون ثابت ہوگااور پاکستان میں یہ سروس پہلی بارشرع کی جارہی ہے اوراس سروس کے اجراء سے جائے حادثات تک فوری رسائی ممکن ہوسکے گی اوراس سروس کے آغاز سے عوام کو بے پناہ ریلیف ملے گا۔ موٹربائیکس ایمبولینس سروس وہاں بھی پہنچ سکے گی جہاں عام ایمبولینس نہیں جاسکتی۔

انہوںنے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیئے کیونکہ یہ سروس عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے شروع کی جا رہی ہے۔سکاٹ لینڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک نے کہا کہ ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے اورصوبے کے عوام کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا موٹربائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ایک رجحان ساز اقدام ہے بلاشبہ شہبازشریف نے ہمیشہ کی طرح اس کام میں بھی دیگر صوبوں کے مقابلے میں سبقت لی ہے۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، مشیر رانا مقبول احمد، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، سکاٹ لینڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک (Mr. Hanzala Malik) ، Baillie مئیر آف گلاسکو سٹی کونسل محمد رزاق ، وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ، کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی، ڈی جی ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔