2017ء کو ملک کو پیداواری صلاحیت، معیار اور جدت کا سال قرار دے کر ہم ترقی کے منازل طے کر سکتے ہیں،عرفان دولتانہ

سی پیک منصوبہ خدا تعالی کی طرف سے تحفہ، کامیابی سے خطے میںانقلاب برپا ہوگا، رکن پنجاب اسمبلی ن لیگ کا بیان

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ 2017ء کو ملک میں پیداواری صلاحیت، معیار اور جدت کا سال قرار دے کر ہم ترقی کے منازل طے کر سکتے ہیں۔گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس ملک کے پاس مضبوط اقتصادی ترقی کا بہترین نسخہ ہوگا وہی ترقی کرے گا ،محض سیاسی نعروں سے کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیںانہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سب سے بڑی طاقت نوجوانوں کی تعلیم اور سکلز ہیںجو ہماری معیشت کو چار چاند لگا سکتے ہیں ،ْ حکومت نوجوانوں کو بہتر تعلیم دینے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 48 ارب روپے سے بڑھا کر78 ارب روپے کر دیا ہے تا کہ نوجوان بہتر تعلیم حاصل کر کے ملک کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دوسال قبل جب مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تو دنیا پاکستان کو دیوالیہ قرار دے رہی تھی، خزانہ خالی ہو چکا تھا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں متعدد وعدوں کی تکمیل درج تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری نیتوں کے خزانے بھرے ہوئے ہیں اور اب بین الاقوامی میڈیا پاکستان کو نئی ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہاہے جو کہ واضح تبدیلی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 6ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے تھے جو اب 21ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خدا تعالی کی طرف سے تحفہ ہے جس کی کامیابی سے خطے میںانقلاب برپا ہوگا۔