ْپنجاب میں معدنی ذخائرکے سروے سے متعلق جرمن کمپنی سے معاہدہ خوش آئند ہے ، آزاد علی تبسم

سروے سے صوبے کے معدنی ذخائر کا حقیقی تخمینہ لگایا جا سکے گا، مستند ڈیٹا اکٹھا ہو گا،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کا بیان

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب میں معدنی ذخائرکے سروے کے حوالے سے جرمنی کی کمپنی سے معاہدہ خوش آئند ہے جس سے صوبے میں موجود معدنی ذخائر کی تلاش میں مدد ملے گی-گزشتہ روز ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ سروے سے صوبے کے معدنی ذخائر کا حقیقی تخمینہ لگایا جا سکے گا اور مستند ڈیٹا اکٹھا ہو گا - سالٹ رینج میں موجود کوئلے کے ذخائر کے تخمینہ جات کا اندازہ لگانے کے حوالے سے کام کرنے والی جرمن کمپنی ایس ایس ٹی اگلے ماہ تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی کیونکہ اس رپورٹ کی روشنی میں کوئلے کے ذخائر کے بارے میں مستند تخمینہ جات لگانے میں مدد ملے گی جس سے اس علاقے میں مقامی کوئلے سے بجلی کا پلانٹ بھی لگایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

معدنیات نکالنے کے لئے ہر سطح پر کوشش کی جارہی ہے ۔زمین میں چھپے اثاثے عوام پر خرچ کریں گے ۔عوام کی ترقی عزیز ہے ریاست کی ایک ایک پائی عوام پر خرچ کی جائے گی۔