برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی لندن کے میئر ڈاکٹر اینڈریو پارلمے سے ملاقات،ان کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالہ سے امور پر تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ہفتہ کو لندن کے میئر ڈاکٹر اینڈریو پارلمے سے ملاقات کی اور ان کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالہ سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ لارڈ میئر معروف برطانوی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے تاجروں کے وفد کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان ہائی کمیشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لارڈ میئر سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر سیدابن عباس نے کہا کہ انکا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین قریبی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کے نتیجہ میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے اقتصادی جائزوں کو مثبت قرار دیا ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی کاروباری اور سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش اور منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ لارڈ میئر نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ طویل المدتی کاروباری تعلقات کا فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :