Live Updates

چودھری نثار مسلم لیگ(ن) کا قیمتی سرمایہ ہیں،عوامی لیڈر کی شخصیت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،عمران خان کو 2018ء میں بھی شکست نظر آ رہی ہے،اٴْن کی جانب سے الزام تراشی ایک ہارے ہوئے شخص کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے،مسلم لیگی رکن صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان کابیان

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رکن صوبائی اسمبلی زیب النساء نے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کا نا م باوقار اور بے داغ شخصیت میں شمار ہوتا ہے وہ باکردار اور باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں،محب وطن وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف ہرزہ سرائی حیران کن ہے،عوام چودھری چودھری نثار علی خان کی قیادت اور صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چودھری نثارعلی خان کے خلاف بیان بازی کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں جو لوگ آج چودھری نثار کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں ان کا پانچ سالہ دور کرپشن کی داستانوں سے بھرا پڑا ہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی جانب سفرکررہاہے، 2013ئ میں عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کررہے ہیں ہم وعدوں کی سیاست نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات اٹھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری اپنے بیان میں بیگم زیب النسائ اعوان نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میںصوبائی حکومت صوبے کے عوام کے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں،تبدیلی کے دعویداراپنے آپ کو تبدیل نہیں کرسکے ،اگر عمران خان واقعی احتساب کرنا چاہتے ہیں تو وزیراعظم میاں نوازشریف کو چھوڑیں پہلے اپنی صوبائی حکومت سے احتساب کا عمل شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پہلے ہی شکست کا سامنا کرچکے ہیں اور انہیں سال 2018ئ میں بھی شکست نظر آرہی ہے،اٴْن کی جانب سے الزام تراشی ایک ہارے ہوئے شخص کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور موثر پالیسیوں کی بدولت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

مسلم لیگی رہنمازیب النسائ اعوان نے کہاکہ ، تحریک انصاف ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے کام نہیں کررہے ہیں بلکہ وزارت عظمیٰ کا نقشہ لے کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کبھی یلغار کی سیاست نہیں کی اور نہ ہمارے قائد انتشار کی سیاست چاہتے ہیں،مخالفین نے ہمیشہ انتشار ،توڑ پھوڑکی سیاست کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات