اپنے اکابرین کے نظریات اور مشن سے غداری اور خیانت کرنے والوں کو تاریخ میں غدار لکھا جائے گا، مولانا عبدالقادر لونی

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ اپنے اکابرین کے نظریات اور مشن سے غداری اور خیانت کرنے والوں کو تاریخ میں غدار لکھا جائے گا نظریاتی مشن ختم کرنے والے خود مٹ جائیں گے لیکن نظریاتی جماعت قائم و دائم رہے گی اور اکا برین کے نظریات کے دفاعت وہ تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

انہوںنے یہ بات ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام پورے ملک میں یوم استحکام نظریاتی منانے کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام استحکام نظریات سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔سمینار سے ضلعی امیر مولانا قاری مہر اللہ ،سنیئر صوبائی نائب امیر مولانا محمود الحسن قاسمی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی ، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحیم ، مولانا عبدالمالک ، مولانا خدائے نظرعبید اللہ حکانی ، حافظ عبید اللہ ، مولوی رحمت اللہ حقانی ، قاری عبدالمالک ، مولانا محمد ابراہیم ودیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ طاغوتی اور سامراجی قوتیں آج یک صف اور یک صدا اسلام اور ملک کے خلاف متحد ہوچکے ہیں اسلام کے استحقا ق مجروح او ر ملک کے عدم استحکام اور ملت مسلم کے خون کی ندیاں بہانے کیلئے نام نہاد صلیبی جنگ شروع کر رکھی ہے اور مسلمان حکمرانوں میں بھی مغربی غلامی کی طوقوں کو گلے میں ڈال کر مسلم دنیا کو غلام بنایا گیا اور نام نہاد دہشتگردی کی جنگ سے مسلم ممالک کو جلا کر راکھ کر دیئے یہاں تک آج ہمارے مقدس مقاما ت، شعائر اللہ پر حملے ہورہے ہیں اور حکمران اقتدار اور ذاتی مفادات کے خاطر منہ پر خاموشی کے تالے لگائے ہیں ہمارے اکابرین کے نظریاتی مشن کے مرہون منت تھے ہم موت قبول کر سکتے ہیں لیکن غلامی کو کبھی قبول نہیں کر سکتے ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظریاتی مشن سے غداری کرنے والوںکو تاریخ معاف نہیں کریگی ، ان مفاد پرست عناصر نے نہ صرف کارکنوں سے بلکہ حلف لینے سے غداری کی ان مفاد پرستوںنے کچھ قوتوں کے اشاروں اور اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل اور عہدوں کی حصول کیلئے جماعت ختم کرنے کی کوشش ہوئی لیکن الحمد اللہ کارکنوں کی مخلصانہ جدوجہد اور بلند عزائم اور استقامت نے سازشوں کو ناکام بنا دیئے اور جماعت روز بروز پورے ملک میں فعال اور مستحکم ہور ہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سیکولرزم اور لادینی قوتیں اپنی راہ میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کو رکاوٹ سمجھ کر مختلف حربے اور سوچی سمجھے منصوبے بنا رہے ہیں ان قوتوں کو ہم بتانا چاہتے ہیںکہ اسلام اور ملک کے خلاف ان کے ناپاک عزائم سازشی منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی مفاد پرستی ،جاگیردارانہ اور موروثی سیاست پر یقینی نہیں رکھتی اپنے اکابرین کے نظریات کے دفاع سے موروثی اور جاگیرداری مفاد پرستی کی سیاست کے خاتمے کا وقت آچکا ہے اکابرین کے نظریاتی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے کیلئے کارکن دن رات ایک کرکے جدوجہد کریں ۔

انہوںنے کہاکہ جب تک جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ایک بھی نظریاتی زندہ ہوگا جمعیت نظریاتی قائم رہے گا۔ ۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے وجود کو ختم کرنے کیلئے سابقہ عام انتخابات 2013میں ہرانے کی منظم سازش تیار کی گئی تھی اور ہمیں ہرایا گیا اور ہمارے امیدواروں کی کامیابی کو ناکامی میں تبدیل کردیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اللہ کے سوا کسی سے ڈرنے والے نہیں انشاء اللہ مستقبل میں نظریاتی دوسروں کے ایماء یا ڈکٹیٹشن نہیں لے گی ۔

آج بھی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا موقف ہے کہ اس وقت عالم الدین میں مسلمانوں کی تعداد اربوںمیں ہیں پھر بھی انہیں حق با ت ہوں حکمت عملی یا کفار کی کثرت کی وجہ سے نہیں چھوڑنا چاہئے آج بھی جمعیت علماء اسلام نظریاتی قلت و اکثریت زیادہ اور کم ہونے پر نہیں اللہ کی مدد پر یقین رکھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے کارکن محض جاری اسباب پر بھروسہ نہیں کریں اللہ کی مدد اور قوت پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد وجہد کرتے ہوئے جمعیت نظریاتی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :