ملکہ کوہسار پر برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع، سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا

ایکسپریس وے پر ٹریفک کا شدید رش، سیاحوں کی بڑی تعداد ، ہزاروں گاڑیوں کے داخلے اور برفباری سے ٹریفک جام

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:28

راولپنڈی/مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) ملکہ کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع، سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا، ایکسپریس وے پر ٹریفک کا شدید رش، بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد اور برفباری سے ٹریفک جام ہو گئی، ٹریفک پولیس اہلکار اور وارڈن ٹریفک بحال کرانے میں مصروف، ہفتہ کی شام تک مری میں30ہزارسے زائدگاڑیاں داخل ہو ئی تھیں ، ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو پھسلن سے بچنے کیلئے موٹرسائیکل،بڑی بس اور کوسٹر نہ لانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام ملکہ کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا جس سے مری ایکسپریس وے پر ٹریفک کا شدید رش لگ گیا اور سیاحوں کو مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد اور برفباری سے ٹریفک جام ہو گئی ،ٹریفک پولیس اہلکار اور وارڈن ٹریفک بحال کرانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس آفیسر یوسف شاہد کے مطابق اب تک30ہزارسے زائدگاڑیاں مری میں داخل ہوچکی ہیں، مری میں ٹریفک رواں دواں ہے، مری میں ویک اینڈ پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا،، ٹریفک کی روانی کیلئے وارڈن دن رات ڈیوٹی دیں گے، مری میں تمام اہم پوائنٹس پر ٹریفک کے اہلکار تعینات ہیں، سیاح پھسلن کے باعث موٹرسائیکل،بڑی بس،کوسٹرمری نہ لائیں۔(ار)

متعلقہ عنوان :