29جنوری کو کراچی کے جلسہ عام میں عوام کی بڑ ی تعداد شرکت کرے گی، انیس احمد قائم خانی

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ 29جنوری کو کراچی تبت سینٹر جلسہ عام میں عوام کی بڑ ی تعداد شرکت کرے گی کیونکہ پاک سرزمین پارٹی میں تمام قومیتوں و مکتبہ فکر کے لوگوں نے شمولیت اختیار کرکے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اسی طرح پی ایس پی کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے ، ضلعی کمیٹی پی ایس پی حیدرآباد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے جلسہ عام میں ہمارا حق ادھر رکھ کے عنوان سے تحریک کا اعلان چیئرمین مصطفی کمال نے کیا تھا کہ کراچی جلسہ عام میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ اب عوام کو بے دھم حکمرانوں و نمائندوں کے ذمہ نہیں چھوڑا جائیگا حیدرآباد آرگنائزنگ کمیٹی نے اس موقعہ پر جلسہ عام کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا ، دریں اثناء ضلعی کمیٹی نے امانی شاہ کالونی میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا۔

متعلقہ عنوان :