برطانیہ پاکستانی سیاست کے بارے میں مثبت رائے رکھتا ہے ، تھامس ڈریو

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:04

․اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستانی سیاست کے بارے میں مثبت رائے رکھتا اور بلوچستان اور گلگت بلتستان میں امن وترقی کی حمایت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا ملک بلوچستان اور گلگت بلتستان میں امن وترقی کی حمایت کرتا ہے۔

برطانوی سفیر نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی۔انہوں نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کیلئے بالترتیب تین اور اور دو ہزار پاونڈ کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :