چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں،سعید غنی

حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں،وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پرردعمل

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:55

چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں،سعید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے بارے ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ اب تو یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ چوہدری نثار کو پاکستان پیپلزپارٹی سے اس لئے تکلیف ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی شدت پسندوں کی مخالف ہے اور شدت پسندوں کے عزائم کی مزاحمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اس لئے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن کرانے سے کترا رہی ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ کے بعد چوہدری نثار کا عہدے پر رہنا کئی سوالات کو جنم لیتا ہے۔