مسلم لیگ ن کی قیادت نے صوبے کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد اب تک کی مدت میں سنجیدگی سے عوام کی فلاح کے منصوبوں پر کام کیا ہے،کسی بھی حکومت کے ہاتھ میں جادو کا چراغ نہیں ہوتا مگر واضح منصوبہ بندی اور دور رس اقدامات کے زریعے خطے کی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے، ہماری حکومت نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی قیادت میں روز اول سے ہی صیح سمت کا تعین کر لیا تھا
صوبائی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن کابیان
ہفتہ 14 جنوری 2017 19:49
(جاری ہے)
ماضی میں یہ اہم ترین شعبے جن سے آنے والی نسلوں کا مستقبل وابستہ تھا کچھ لوگوں کے زاتی مفادات کی بھینٹ چڑھ کے زبوں حالی کا شکار ہو چکا تھا، حالیہ حکومت نے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنانے پر کام کیا ہے۔
نئے ڈاکٹر ز کی تعیناتی، نادار اور مستحق مریضوں کے لیے صحت کارڈز کا اجراء اور محکمہ تعلیم میں باقاعدہ ٹیسٹ اور انٹریوز کے تحت قابل اور تدریس کے لیے موزوں امیدواروں کی تعیناتی جیسے اقدامات سے صوبے میں اصلاحات پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی ، دور دراز کے علاقوں میں ڈا کٹرز کی دستیابی کو یقینی بنانے سمیت بڑے شہروں میں بیماریوں کی تشخیص کے لیے ایم آر آئی سمیت دیگر جدید مشینوں کا حصول اس حکومت کی اہم ترین کامیابی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے حکومت کی جانب سے عوام دوست اقدامات کے بارے میں مزید بتایا کہ بلاشبہ گلگت بلتستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اور یہاں کی عوام اپنی محنت اور لگن سے اس خطے کو پاکستان کے دیگر علاقوں کے برابر ترقی یافتہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ عوام کو یقین ہے کہ سی پیک سمیت دیگر معاشی و ترقیاتی سرگرمیوں سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.