اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی وفد کی ڈی جی نادرا سے ملاقات

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ڈی جی نادرا اوران کی ٹیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے انہیں کراچی میں قیام پذیرپاکستانی بنگالی برادری اورپختونوں کے بلاک شدہ شناختی کارڈ کی وجہ سے انہیں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے زوردیا کہ بلاجوازبلاک کئے گئے شناختی کارڈ جلد بحال کرکے عوام کو دہری عذاب سے نجات دلائی جائے،وفد میں جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ خان،کراچی سے بنگالی برادری کے کونسلرقاری شریف،سراج احمد اورآصف خان ودیگرشامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے ڈی جی نادر اوان کی ٹیم کو آگاہ کیا کہ تمام دستاویزی ڈاکومینٹ فراہم کرنے کے باوجود بڑی تعدادمیں شناختی کارڈ بلاک کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سیانہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس لیئے جلدقانونی تقاضے پورے کرکے بلاک شناختی کارڈ بحال کرکے عوام کی بے چینی ختم کی جائے۔ڈی جی نادرا اوران کی ٹیم نے جماعت اسلامی وفد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وفد کی تجاویزسمیت ممکنہ عملی اقدامات کے حوالے سے کراچی نادرا آفس کو بھی ہادایات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :