جڑواں شہروں میں گھروں میں گیس معطلی اور کم پریشر،ایم ڈی سوئی نادران کا نوٹس

راولپنڈی ‘ اسلام آباد ریجنز کے حکام کی سرزنش،سی این جی اسٹیشنز بند اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) راولپنڈی اسلام آبادمیں گھروں میں گیس کی معطلی اور کم پریشر کا ایم ڈی سوئی نادرن امجد لطیف نے نوٹس لے لیا اور راولپنڈی ‘ اسلام آباد ریجنز کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہیں کہ سی این جی اسٹیشنز بند کرائے جائیں اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ایم ڈی سوئی نادرن امجد لطیف نے راولپنڈی اسلام آباد رینجرز کے حکام کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی اور راولپنڈی و اسلام آباد میں سوئی گیس کی معطلی اور پریشر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے سوال کیا کہ سی این جی اسٹیشن کے بند ہونے کے باوجود گھروں کو گیس فراہم کیو نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سی این جی اسٹیشن کی بندش یقینی بنائی جائے اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے راولپنڈی و اسلام آباد کے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ٹیمیں بنائی جائیں جو راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے گیس پریشر میں کمی اور گیس کی معطلی سے متفق حقائق معلوم کریں اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔ (عابد شاہ)