دریاخان ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:36

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق دریاخان کے نواحی علاقہ منگو چنگڑ پر تین نامعلوم ڈاکوئوں نے رقم چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر عبدالغفار نامی نوجوان کو فائر کر کے زخمی کیا جو گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا نوجوان کو اس کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :