گوجرخان بار کے صدر اور سیکرٹری جنر ل کی نشستوں پرانتخابات مکمل

مرزا عُمراسد اللہ ایڈووکیٹ صدر اور حیدر عباس راجہ ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل بار منتخب

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:29

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) گوجرخان بار کے صدر اور سیکرٹری جنر ل کی نشستوں پرانتخابات مکمل، مرزا عُمراسد اللہ ایڈووکیٹ59ووٹس کی بر تری سے صدر اور سیکرٹری جنرل بار کی نشست پر حیدر عباس راجہ ایڈووکیٹ 15ووٹس کی برتری سے کامیاب قرار پاگئے،پولنگ نتائیج کا اعلان الیکشن بورڈ کے چیئرمین راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ نے کیاجبکہ چوہدری جاویدخالد آہیرایڈووکیٹ اور ایم منصور الحق راجہ ایڈووکیٹ نے معاونت کی ،صدر منتخب ہونیوالے مرزاعُمر اسداللہ نی141 ووٹس جبکہ انکے مدِمقابل امیدوار سعیدین خان ایڈووکیٹ نے 82 ووٹس،سیکرٹری جنرل کی نشست پرحیدر عباس راجہ ایڈووکیٹ نے 119اور انکے مدِ مقابل محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے 104کوووٹس حاصل کئے، بار کے کُل رجسٹرزووٹر زکی تعداد 243میں سے مجموعی طور پر 224 ووٹر وکلاء نے حق رائے دہی استعمال کیا، اس برس ’’پروجیکشن ڈے‘‘کا بطو ر خاص اہتمام کیا گیا تھا جس میں چاروں امیدواران نے اپنے منشو ر پیش کیئے ،دوسرے عہدیداران بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے جن میں وائس پریذیڈنٹ راجہ عمر فاروق طالب ایڈووکیٹ ، جوائنٹ سیکرٹری راشد محمود اعوان ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری سردار اظہر شہزاد ایڈووکیٹ،لائبریری سیکرٹری مرزا شہزاد منیر ایڈووکیٹ جبکہ مجاہد خان ایڈووکیٹ،ارشد محمود انجم ایڈووکیٹ،محمد ممتاز طارق بلوچ ایڈووکیٹ ،ملک جاوید اکبر اعوان ایڈووکیٹ،محمد اعظم صابری ایڈووکیٹ،محمد عمیر امتیاز ایڈووکیٹ،اورنگزیب انو ر مغل ایڈووکیٹ،ملک آصف اکرام ایڈووکیٹ،سید اکرام حسین شاہ ایڈووکیٹ اور وقاص عزیز بھٹی ایڈووکیٹ پر مشتمل 10رکنی مجلسِ عاملہ پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار پاچکی ہے

متعلقہ عنوان :