ملتان،گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا سوکھی روٹیاں،برتن اور چولہے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:28

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) ملتان میں نیوملتان اور شاہ رکن عالم کالونی کے مکینوں نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف رحیم چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے سوکھی روٹیاں،برتن اور چولہے اٹھاکر احتجاج کیا اور معصوم شاہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے سوئی گیس حکام اور حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے کھانا پکانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کی فراہمی بہتر نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔