قبضہ گروپوں کو ریلوے کی قیمتی زمین ہڑپ کرنے نہیں دیں گے‘ خواجہ سعد رفیق
پاکستان ریلویز اپنے ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی ،تعمیر نوکے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کرچکاہے‘ بہاولپور اور رائے ونڈ کے ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام شروع ہوچکا ،گوجرانوالہ کے پرانے ریلوے اسٹیشن کوبھی بھوت بنگلہ نہیں بننے دیا جائے گا ‘ وزیر ریلوے کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 14 جنوری 2017 19:21
(جاری ہے)
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ فیصل آباد کے ریلوے اسٹیشن کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جائے۔
اس موقع پر ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی ، وقت اور تعمیر نو کے منصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ تیمور غلزی نے اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ افسروں میں ایمانداری کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار میں تیزی لانا، ریلوے کی آمدن بڑھانے کے لیے پروفیشنل اپروچ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ15مارچ تک 10جلی ہوئی کوچز جن میں 3اے سی بزنس اور 7لوئر اے سی کوچز شامل ہیں کو اپ گریڈ کرکے ریلوے کے بیٹرے میں شامل کیا جائے تا کہ مسافروں کو سہولیات کے ساتھ کوچزکی فراہمی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے ٹرمینل فیسیلٹی اور ڈرائی پورٹس اپ گریڈیشن کے منصوبے میں شامل بادامی باغ ، مغلپورہ ، اذا خیل پر کام کی رفتار تیزکر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے سینئر سول انجینئرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو 15روز کے اندر ریلوے سسٹم میں ٹریک کی دیکھ بھال کے لیے آوٹ سورسنگ کرنے کے حوالے سے تجاویزتیار کرکے پیش کریگی۔ اجلاس میں چیئر پر سن ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرہمایوں رشید،ڈائریکٹر پلاننگ مظہر علی شاہ،ڈی آئی جی ریلویز شارق جمال، چیف انجینئر اوپن لائن بشارت وحید کے علاوہ ریلوے کے سنیئر افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز صاحبان نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.