Live Updates

عمران خان غیر دانشمندانہ دعوئوںسے اپنے حامیوںاورورکروںکوشرمندہ کررہے ہیں، امیر مقام

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کی سنجیدگی کااندازہ90دن کیلئے قومی احتساب بیورو حوالہ کرنے اوربلاامتیازاحتساب کرنے،چوروںپکڑنے کے دعوے سے عیاںہوتاہے،خان صاحب بھول گئے ہیںکہ4سال سے اپنے بنائے ہوئے احتساب کمیشن کاکیاحشرکیا،کتنے بدعنوان عناصرکوقرارواقعی سزادی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے بونیرمیںصوبائی وزیرحبیب الرحمان خان کے بھائی بشیرخان کے فاتحہ خوانی کے بعد اخباری نمائندوںکے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اس طرح غیر دانشمندانہ اورغیرسنجیدہ دعوئوںاپنے حامیوںاورورکروںکوشرمندہ کررہے ہیںکیونکہ لوگ پوچھتے ہیںکہ پورے ملک میںنہ صحیح مگرخیبر پختونخوامیںآپ نے کونسااحتساب کیااورکس نے آپ کے ہاتھ روکے رکھے،میںتواب بھی کہتاہوںکہ عمران خان کے کسی بات کوسنجیدہ لیناہی نہیںچاہئے۔۔اس موقع پرضلع بونیرکے صدرسرزمین خان،جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان خان بھی موجودتھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :