ٹریفک پولیس کی جانب سے مری میں سیاحوں کے لئے خصوصی ہدایات جار ی

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:12

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) مری میں ویک اینڈ پر برف باری کے پیش نظر ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے سیاحوں کے لئے خصوصی ہدایات جار ی کر دی گئیں ہیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد گزشتہ روز ہفتے کوہی مری پہنچ گئے تھے تاکہ تمام ٹریفک انتظامات کی آن گرائونڈ نگرانی کرتے ہوئے سیاحوں کو ہر ممکن ٹریفک سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی کی طرف سے بھی خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں اس حوالے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے سیاحوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح بوجہ پھسلن موٹر سائیکل ، بڑی بسسز اور بڑی کوسٹرز مری لے کر نہ آئیں، ٹائروں میں ہوا کا پریشر کم رکھیں، اچھی اور میکنیکلی فٹ گاڑی پر ہی مری آئیں بیٹری کی کنڈیشن اچھی ہو تاکہ سخت سردی میں بھی گاڑی بآسانی سٹارٹ ہو جائے، اچھا اور ماہر ڈرائیور ہی گاڑی کو مری لے کر آئے ، دو طرفہ ٹریفک چلنے کی وجہ سے سیاح غلط پارکنگ نہ کریں، صرف پیٹرول پر ہی گاڑی کو مری لے کر آئیں،سنو بائیکس کی مدد سے سیاحوں کو مری میں ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوںنے کہا کہ ٹریفک کی بہترین سفری سہولیات کے لئے وارڈن افسران کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولی مل کر بخوبی کام کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ سیاح ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ سفری سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :