مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور ترقی پر یقین رکھتی ہے،ناصر موسیٰ زئی

ہم بغیر کسی حکومتی عہدے پر اُنکے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، صوبائی سیکریٹری اطلاعات ن لیگ کا خطاب

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نا صر موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ ملاگری بنات کلے کے علاقے میں نئے فیڈر پر کام مارچ کے مہینے تک شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزایک عوامی جلسہ سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ نئے فیڈر سے باغبانان، اُرمڑاور کچھوڑی فیڈرز پر لوڈکم ہو جائیگا، جس سے جہاںایک طرف علاقے میں لوڈشیڈنگ کم ہوجائیگی تو دوسری طرف مزکورہ فیڈرزکی ٹرپنگ کا مسئلہ بھی ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیگا جبکہ پھندو، خٹکو پل کا بجلی کا درینہ مسئلہ بھی حل ہوجئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے منتخب نمائندے ہونے کے باوجود بھی وہ عوام خدمت سے قاصر ہے لیکن ہم منتخب نمائندے نہ ہونے کے باوجود بھی اپنے علاقے کی خدمت کر رہے ہیںاور اُ ن کے مسائل ہر سطح پر اُٹھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرر ہے ہیں۔ناصر موسیٰ زئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور ترقی پر یقین رکھتی ہے اس لئے ہم بغیر کسی حکومتی عہدے پر اُنکے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہے۔ جلسے سے حاجی نیاز محمد، جمال حسین، حاجی حضرت عمر ودیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :