لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے 17 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے 17 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے 17 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فرح ناز مرزا کا فتح جھنگ سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان وسیم تارڑ کا لاہور سے گوجر خان اور ایڈیشنل جج راجہ شاہد کا لاہور سے فتح جھنگ تبادلہ کر دیا گیااسی طرح ایڈیشنل سیشن جج محمد عاشق کا شکر گڑھ سے چکوال اور ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام کا عارف والا سے شکر گڑھ تبادلہ کیا گیا۔