لاہور ہائیکورٹ نے 17 بین الاضلاعی ایڈیشنل سیشن ججوں کا تبادلہ کردیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے 17 بین الاضلاعی ایڈیشنل سیشن ججوں کا تبادلہ کردیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تبدیل کئے گئے ایڈیشنل سیشن ججوں میں فرخ ناز مرزا، محمد عمران، وسیم تارڑ، راجہ شبیر ظہیر، محمد عاشق، صاحب اسلام، وحید ندیم، محمد اعظم جاوید، محمد طارق، محمد اسحاق، محمد اسحاق ہاشر، صلابت جاوید اور حماد احمد قریشی شامل ہیں۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :