پریس کلب بنوں کی نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس

میڈیا کالونی ،سالانہ گرانٹ کی منظوری اور صحافیوں کیلئے رپورٹنگ کیلئے تمام سہولیات میسر بنانے کیلئے صوبائی حکومت اور مختلف تنظیموں سے رابطے کئے جائیں گے ،مقررین

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:26

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) پریس کلب بنوں کی نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس زیر صدارت احسان اللہ خٹک پریس کلب بنوں میں منعقد ہوا ،اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد سہیل خان ،سینئر نائب صدر محمد عالم خان ،فنانس سیکرٹری محمد نصیب زاہد وزیر ،جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسرت ،رابطہ سیکرٹری حاجی عمر زمان خان اور پریس سیکرٹری عنایت اللہ خٹک نے شرکت کی اجلاس سے اپنے خطاب میں نو منتخب صدر احسان اللہ خٹک نے کہا کہ بنوں کے صحافی اس دور جدید میں بھی تمام تر سہولیات سے محروم ہیں ،صوبائی حکومت کی طرف سے مختلف پریس کلب کے صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی بنائی گئی ہے جبکہ بنوں کے صحافی تاحال اس سے محروم چلے آ رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ پہلی فرصت میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے جس میں میڈیا کالونی ،سالانہ گرانٹ کی منظوری اور صحافیوں کیلئے رپورٹنگ کیلئے تمام سہولیات میسر بنانے کیلئے صوبائی حکومت اور مختلف تنظیموں سے رابطے کئے جائیں گے اس موقع پر اُنہوں نے اعلان کیا کہ پریس کلب کے ممبرز کی غمی شادی فنڈز دگنا کیا جائے گا جو ممبر کی ماں باپ ،بیٹا بیٹی کی فوتگی اور خوشی کے موقع پر پریس کلب فنڈز سے حوالہ کیا جائے گا ہماری کوشش ہو گی کہ پریس کلب اور بنوں کے صحافیوں کی چھ سالہ محرومیوں کا آزالہ کرکے ان کے بہتر فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نو منتخب کابینہ بہت جلد صوبائی اور وفاقی وزراء اطلاعات سے صحافیوں کے مسائل پر ملاقات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :