بنوں میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:26

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) ملک کے دیگر شہرو ں کی طرح بنوں میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اعلیٰ الصبح سے رات گئے تک وقفے وقفے سے بوندا بھاندی جاری رہی موسم سرد ہو گیا بنوں میں ایک عرصے سے شدید خشک سالی کی وجہ سے مختلف امراض پھوٹ پڑے تھے کیونکہ ایک طرف بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے موسم خشک ہو گیا تو دوسر ی طرف ہر طرف گرد و غبار کا سماں تھا بنوں شہر میں میونسپل کمیٹی بنوں انتظامیہ کی طرف سے عدم صفائی کی وجہ سے ہفتوں ہفتوں گندگی کے ڈھیر سڑک کناروں پڑے رہتے ہیں جو کہ خشکی کی وجہ سے گرد و غبار کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جو کہ سانس لینے کیساتھ جراثیم کی صورت میں انسان کے جسم میں داخل ہو جا تا ہے اب گذشتہ روز اعلیٰ الصبح سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو راتے گئے تک بوندا بھاندی کی صورت میں وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا جبکہ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ اب بارشوں سے خشک سالی ختم ہو جائیگی اور بیماریوں میں بھی کمی آجائیگی ۔

متعلقہ عنوان :