بنوں،پشتونخوا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ فاٹا وسائل پر قبضہ کرنا قرار دیدیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:26

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) پشتونخوا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ فاٹا وسائل پر قبضہ کرنا قرار دیدیا فاٹا مستقبل کا فیصلہ قومی جرگہ اور عوام کی مرضی سے کیا جائے پشتونخوا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی آفس سیکرٹری دوست محمد خان ،سیکرٹری مالیات اقبال باٹزئی ،صوبائی سینئر سیکرٹری رسول جان وزیر ،ضلعی سیکرٹری شعیب خان سدوزئی ،ضلعی سینئر معاون سیکرٹری رسول نیاز خان ،ضلعی رابطہ سیکرٹری ہارون ایڈوکیٹ نے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کا فیصلہ یہاں کے عوام کی مفاد میں نہیں بلکہ یہاں کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے بعض سیاسی جماعتیںاپنا ووٹ بنگ بنانے کیلئے اس فیصلے کی حمایت کر رہی ہے لیکن یہ لوگ اس وقت کہاں تھے جب اٹک ،میانوالی اور گلگت بلتستان کے الگ ہورہے تھے او ر الگ صوبے کا قیام عمل میں لا یا جا رہا تھا انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ واقعی پشتون قوم کی وحدت چاہتی ہے تو ملک کے مختلف حصوں میں پشتون قوم بکھرا پڑ ا ہے تو اُ ن لوگوں کو کیوں ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کوشش نہیں کرتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا علاقہ جات کی خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے فیصلے سے قبل یہاں کے عوام کی رائے لی جائے جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہوں ۔

متعلقہ عنوان :