ڈیرہ مرادجمالی، شہرکی تباہی وخستہ حالی کے ذمہ دارمنتخب نمائندے ،بیوروکریسی بھی ترقی میں رکاوٹ بن گئی، جمہوری وطن پارٹی

غریب کو سرچھپانے کیلئے جھونپڑی تعمیر کرنے کی اجازت نہیں، بااثرافراد کوسرکاری اراضی الاٹ کی جار ہیہے،رہنمائوں کی پریس کانفرنس

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:03

ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی رہنماء کامریڈ قربان منگی اورضلعی آرگنائزرجعفرآبادآغاظفرعلی جمالی نے کہاہے کہ ڈیرہ مرادجمالی شہرکی تباہی وخستہ حالی کے ذمہ دارمنتخب نمائندے ہیں بیروکریسی بھی شہرکی ترقی میں روکاٹ بن گئی ہے۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ ڈویژنل ہیڈکوآرٹرکو جدیدمثالی شہربنانے کیلئے کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں خدشہ ہے کہ یہ فنڈزبھی شہر کی تعمیر وترقی پر خرچ ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہے ہیں ناقص تعمیراتی کام کرپشن اورکمیشن نے ترقی کی قلعی کھول دی ہے موثرمنصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہواہے غریب عوام کو سرچھپانے کیلئے جھونپڑی تعمیر کرنے کیلئے بھی اجازت نہیں جبکہ بااثرافراد کوسرکاری اراضیات الاٹ کی جارہی ہیں غریب کو کوئی پرسان نہیں۔

(جاری ہے)

اگر مثبت حکمت عملی کے تحت ڈویژنل ہیڈکوآرٹرکو جدید اورمثالی شہربنانے کیلئے خرچ کئے جائیں تو عوامی مسائل میں واضع کمی آسکتی ہے انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی سرکاری اراضی کو مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے من پسند بااثرافرادکونوازاجارہاہے جبکہ 2010اور2012 سے متاثرہ غریب عوام اپنے گھروں کی تعمیر ومرمت بھی نہیں کرواسکتے کیونکہ انہیں حراساں کرکے بلاجواز تنگ کیا جارہا ہے شہر میں سرکاری پلاٹوں کی قبضہ گروپوں سے بچانے عملی طورپراقدامات نہ کئے گئے توپانچ ہزارپانچ سوایکڑنہیں بچ سکیں گے انہوںنے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکریٹری سمیت دیگر حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ ڈویژنل ہیڈکوآرٹر ڈیرہ مرادجمالی کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے فوری طورپر اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :