تحر یک انصاف نے نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنیکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

تحریک انصاف نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کیخلاف عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) تحریک انصاف نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کیخلاف عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا‘ نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنیکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین، شفقت محمود، عارف علوی، شیریں مزاری درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعظم نے غیرآئینی طور پر نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کیا، آئین کے آرٹیکل ایک سو چون کے تحت بجلی اور ریگولیٹرز پر پالیسیاں بنانا مشترکہ مفادات کونسل کا کام ہے، نیپرا کو وزارت کے ماتحت کرنیکی مشترکہ مفادات کونسل نے منظوری نہیں دی مشترکہ مفادات کونسل کے پہلے ایجنڈے میں نیپرا کو وزارت کے ماتحت کرنے کی مخالفت کی گئی تھی، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیپرا کو وزارت کے ماتحت کرنے سے قبل عوام کی رائے بھی نہیں لی گئی، اور نہ ہی وفاقی کابینہ نے بھی نیپرا کو وزارت کے ماتحت کرنے کی منظوری نہیں دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نیپرا کو وزارت کے ماتحت کرنے کا اقدام غیرآئینی قرار دے، درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ نیپرا ایکٹ کی دفعہ سات کی ضمنی دفعہ چھ اور وفاقی حکومت کے رولز آف بزنس کی دفعہ تین کی ضمنی دفعہ تین کو غیرآئینی قرار دیا جائے۔