لیسکو حکام نے ایک مرتبہ پھر فرید کورٹ ہائوس پر واقعہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر کا بجلی کنکشن منقطع کردیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) لیسکو حکام نے ایک مرتبہ پھر فرید کورٹ ہائوس پر واقعہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر کا بجلی کنکشن منقطع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو ترجمان کے مطابق مذکورہ دفتر کا کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع کیا گیا ہے جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسکو نے نیا میٹر لگانے کے ایک روز بعد ہی ان کا بجلی کا کنکشن منقطع کردیا ہے جبکہ پرانے بل میں موجود رقم 4 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے تاہم لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ادا کی گئی رقم تاحال لیسکو اکائونٹ میں منتقل نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بجلی کا کنکشن منقطع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اس سے قبل بھی عدم ادائیگی پر منقطع کیا گیا جس کی بحالی کے بعد بجلی چوری کے الزام میں اس کا کنکشن کو دوبارہ منقطع کیا گیا تھا۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :