کراچی ،ضلع شرقی میں رین ایمرجنسی نافذ ، افسران و عملے کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے برسات کے دوران عباس ٹاؤن، بی آی پی کالونی اورمزار قائد کے اطراف سمیت بلدیہ شرقی کے دونوں زونز گلشن اقبال اور جمشید زون کے دورے کرکے نکاسی آب کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا ، اس سلسلے میں چیئرمین معید انور نے یوسی 19 پی آئی بی کالونی اور یوسی 29 کے چیئرمین و وائس چیئرمین اور علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی اور مذکورہ علاقوں میں برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ کا معائنہ کیا، چیئرمین معید انور نے کہا کہ برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ پر نظر رکھی جائے اور جہاں رکاوٹ ہو اسے فوری دور کیا جائے، واضح رہے کہ صبح سے جاری بارش کے دوارن چیئرمین و وائس چیئرمین ، ایس ای ، افسران و عملہ آن روڈ ہوکر نکاسی آب کے امور کی نگرانی کرتے رہے، نکاسی آب کا کام مشینریز و ہینڈ لیبرز کی مدد سے اہم شاہراہوں و علاقوں میں تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں زونز میں قائم شکایتی مراکز مکمل طور پر فعال ہیں اور بروقت شکایتوں کا ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے۔ عوام اپنی شکایات بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر کے رابطہ نمبر 99230355-9 اور جمشید ذون کے مکین 99225111 پر درج کرواسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :