ٹریفک حادثہ میں17 سالہ نوجوان جاں بحق

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:42

عار ف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) ٹریفک کی حادثہ میں17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، تفصیل کے مطابق فاطمہ جناح پارک کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نمبر 2618/AJKنے موٹرسائیکل سوار وقار یونس جوئیہ سکنہ اسلام نگر کو ٹکر مار دی جو مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتار بس نمبر 8686/KBB سے ٹکر ا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،دونوں ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عارف والا پہنچادیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔