احمدیار،باپ نے بیوی سے جھگڑ کر 6ماہ کی بچی کو نالے میں پھینک کر ہلاک کردیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:08

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) باپ نے بیوی سے جھگڑ کر چھ ماہ کی بچی کو گندہ نالہ میں پھینک کر ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 12/EB میں محمد حسین کی شادی شدہ بیٹی رمضانہ بی بی ناراض ہوکر میکے آئی ہوئی تھی کہ خاوند حبیب چنا منانے کیلئے آیا انکار پر چھ ماہ کی بیٹی فاطمة الزاہرہ کو قریبی گندہ نالہ میں پھینک دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی ملزم فرار پولیس مصر وف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :