وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈکیتی مزاحت پر زخمی ہونیوالے ٹریفک وارڈن کی ہسپتال میں عیادت کی ، 1لاکھ روپے امداد کا اعلان

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیراور ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے میو ہسپتال پہنچ کر ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی مذاحمت پر زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن امجد کی عیادت کی اور 1لاکھ روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن امجد ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس اپنے گھر ضلع شیخوپورہ جا رہا تھاکہ راستے میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر ٹریفک وارڈن امجد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ٹریفک نے نوٹس میں آنے کے بعد فوری طور پر ٹریفک وارڈن امجد کو میو ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیااور بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) سیداحمد مبین نے زخمی ٹریفک وارڈن کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے زخمی ٹریفک وارڈن کے لئے 1لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ۔صوبائی وزیر برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرنے ٹریفک وارڈن کو گلدستہ پیش کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ ٹریفک وارڈن امجد کو بہترین طبی سہولیا ت فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :