ہٹیاں بالا ‘نواحی گائوں نو کوٹ وادی لیپہ میں پرانی دشمنی کی بناء پر نویں جماعت کا طالب علم قتل

پولیس نے قاتل گرفتار کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:59

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) ضلع ہٹیاں بالا کے نواحی گائوں نو کوٹ وادی لیپہ میں پرانی دشمنی کی بناء پر نویں جماعت کا طالب علم قتل قاتل گرفتار ،آلہ قتل برآمد جبکہ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جس کے بعد قتل ہو نے والے نوجوان کو ہفتہ کے روز اس کے آبائی گائوں نوکوٹ وادی لیپہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمیر نذیر ولد خواجہ نذیر ساکنہ کھائیواڑہ نے پرانی دشمنی کی بناء پر عاطف ولد غلام نبی ساکنہ نو کوٹ وادی لیپہ کو بارہ بور رائفل سے فائر کر کے قتل کر دیا تھا پولیس کی جانب سے زیر دفعہ 302مقدمہ درج کر نے کے بعد ایس پی ہٹیاں بالا کی ہدایت پر ایس ایچ او لیپہ جاوید عباسی ،اے ایس آئی راجہ محمد طارق نے معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے عوامی حلقوں نے قاتل کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے درندہ صفت شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے

متعلقہ عنوان :