وزیراعظم آزادکشمیر رواداری کی سیاست کو فروغ دے کر تاریخ رقم کررہے ہیں‘ سابقہ دور کی عوام دشمن پالیسیوں نے اداروں کو تباہی کے دھانے پرکھڑا کردیاتھا‘وزیراعظم فاروق حیدر خان کشمیریوں کے مسلمہ لیڈر ہیں‘مخالفین منفی سیاست کے ایجنڈے سے ہٹ کرعوامی خدمت کو یقینی بنائیں

مسلم لیگ (ن) کے راہنماوسابق وزیرسردارمحمدنعیم خان کی بات چیت

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماوسابق وزیرسردارمحمدنعیم خان نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر رواداری کی سیاست کو فروغ دے کر تاریخ رقم کررہے ہیں۔ سابقہ دور کی عوام دشمن پالیسیوں نے اداروں کو تباہی کے دھانے پرکھڑا کردیاتھا۔وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدر خان کشمیریوں کے مسلمہ لیڈر ہیں۔

مخالفین منفی سیاست کے ایجنڈے سے ہٹ کرعوامی خدمت کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے آزادکشمیرکی تعمیروترقی کے لیے تاریخی پیکج کے اعلان سے اہل کشمیرکے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمدفاروق حیدر خان کا وفاق کی طرز پر ڈیتھ پیکج کا اعلان ملازمین کے لیے ہواکا ایک جھونکا ہے۔

(جاری ہے)

میرپوراورکوٹلی والوں کے فاصلے کم کرنے والارٹھوعہ ہریام پل میں مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افراد اور تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مخالفین کا ناچ گانامیاں برادران کے ترقی کے ویژن کو سبوثارنہیں کرسکتا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کروا کرروشن کشمیر کو یقینی بنایاہے۔ وزیراعظم پاکستان نے تاریخی پیکج کا اعلان کرکے بدلا ہے پاکستان بدلیں گے کشمیرکی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے سی پیک منصوبے میں کشمیرکوشامل کرکے اہل کشمیرکے دل جیت لیے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کارآج پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے کھینچے آرہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ ہماراملک فرقہ واریت ، لسانی تعصبات ، تفرقہ اور افراتفری کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ بیرون ملک وقت گزار کرموسمی سیاست دان اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے ترقی کا پہیہ جام نہیں کرسکتے۔

ہماری مضبوط معاشی پالیسیوں کی بدولت آج روس بھی سی پیک منصوبہ میں دلچسپی لے کربھارت کی نیند چھین چکاہے۔ذاتی سوچ کوپروان چڑھانے کی بجائے مثبت اوراجتماعی سوچ کوساتھ رکھ کردورحاضرکے تقاضوں کے مطابق ملک اورقوم کی خدمت کی جاسکتی ہے۔ انھوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کرے۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کوان کی اصل منزل کشمیربنے گا پاکستان سے دورنہیں رکھ سکتے۔

بھارت پاکستان کا پانی روک کردنیاکے سامنے بے نقاب ہورہاہے۔ کشمیریوں کا لہووجگر پاکستان کے لیے حاضر ہے۔ غیرکشمیری ہندوئوں کی آبادکاری مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مسئلہ کشمیرپر پاکستان کا اصولی موقف کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کے لیے پیش پیش رہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن بلاتخصیص کام کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 2018 کے الیکشن میں پاکستانی عوام مسلم لیگ ن کوکارکردگی کی بناء پرالیکشن جتواکرمیاں برادران کے ویژن کو جاری وساری رکھیں گے۔ تاریخی پیکج سے سابقہ دور کے حکمرانوں کی عدم توجہ شکاررہنے والی سڑکات کوبہتر بنائیں گے۔ بے روزگاری اس وقت اہم ایشوہے۔نوجوانوں کوروزگار کے علاوہ آسان شرائط پرقرضہ جات دے کران کو مختلف فیلڈ میں کام کرنے کا موقع دیاجائے گا۔ سابق دورمیں حکمران پسند وناپسند کی بنیاد پراداروں کاقیام ڈویلپمنٹ کے بجٹ پرلاتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج ان کے حامی بھی ان کی پالیسیوں پرتنقید کرتے نظرآرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :