حکمرانوں کیلئے پانامہ کا کیس کشمیرسے پہلو تہی کے باعث اللہ کی پکڑ ہے،کشمیریوں کا ساتھ دیں تو اللہ بھی مہربان ہو گا،یکم فروری سے سات فروری تک کشمیر یوں کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے خصوصی پروگرام کریں گے،اختلافات سے بالا ہو کر پشاور سے کراچی تک آزادی کشمیر کے حق میں ماحول بنائیں گے،شاہ زین بگٹی نے پچاس ہزار جوانوں سمیت تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا

امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید کا مسجد قباء میں پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:56

حکمرانوں کیلئے پانامہ کا  کیس کشمیرسے پہلو تہی کے باعث اللہ کی پکڑ ہے،کشمیریوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے لیے پانامہ کا کیس کشمیرسے پہلو تہی کے باعث اللہ کی پکڑ ہے۔کشمیریوں کا ساتھ دیں تو اللہ بھی مہربان ہو گا۔یکم فروری سے سات فروری تک کشمیر یوں کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے خصوصی پروگرام کریں گے۔اختلافات سے بالا ہو کر پشاور سے کراچی تک آزادی کشمیر کے حق میں ماحول بنائیں گے۔

شاہ زین بگٹی نے پچاس ہزار جوانوں سمیت تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔وہ ہفتے کو یہاں مسجد قباء میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کے ساتھ ملکر تحریکی شکل میں کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بند کر رہے ہیں۔کشمیر میں بچے بوڑھے سمیت سب آزادی کیلئے سڑکوں پر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کشمیر کے حوالے سے غفلت دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔

رسمی مظفر آباد کا دورہ کرنا کافی نہیں۔پاکستان کے ذمہ داران کو جو کردار ادا کرنا چاہیے وہ نظر نہیں آرہا۔کشمیریوں کی تحریک مقامی ہے اور ایسی قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔بچوں نے تعلیم اور کشمیری عوام نے جان و مال کی قربانی دی۔بھارت کے منصوبے کے تحت کشمیر کے حالات خراب کئے۔ہمیں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔پاکستان میں اس حوالے سے پروگرام ترتیب دینا ہے۔

ہم دو ہزار سترہ کو کشمیر کے نام کرتے ہیں۔کشمیر میں جس طرح پاکستان کا جھنڈا اٹھا رہے ہیں.. ہم بھی یکجہتی کیلئے پاکستان کا جھنڈا اٹھائیں گے۔جماعت الدعوہ کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گے۔اختلافات سے بالا ہو کر پشاور سے کراچی تک آزادی کشمیر کے حق میں ماحول بنائیں گے۔شاہ زین بگٹی نے پچاس ہزار جوانوں سمیت تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔بلوچ رہنماں نے بھی ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔

پانامہ کا کیس کشمیرسے پہلو تہی کے باعث اللہ کی پکڑ ہے۔کشمیریوں کا ساتھ دیں تو اللہ بھی مہربان ہو گا۔یکم فروری سے سات فروری تک کشمیر کے حوالے سے خصوصی پروگرام کریں گے۔پاکستان کے ماحول کو تبدیل کیا جائے کشمیر کو لے کر حکمرانوں میں غفلت پائی جاتی ہے۔ بھارت نے کشمیر میں حالات کو بہت خراب کیا ہے جسکی وجہ سے لوگوں نے کاروبار اور بچوں نے اپنی تعلیم تک قربان کرنا پڑی۔

کشمیر کو لے کر پاکستانی حکمرانوں میں غفلت پائی جاتی ہے۔ دو ہزار سترہ کشمیر کے نام کرتے ہیں، ہماری تمام پروگرام کشمیر کیلیے ہونگے۔بلوچ رہنماوں نے ہمیں تسلی دلائی اور پچاس ہزار بلوچ سمیت اس تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔یکم سے سات فروری تک ملک بھر میں ریلیاں کرینگے اور پورے ہفتے کو کشمیریوں کیلیے مختص کرینگے۔ہم کندھے سے کندھا ملا کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونگے۔