راولپنڈی ‘بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ٹریفک وارڈن اور شہریوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

ایک ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ‘تشدد کے بعد حوالہ پولیس کر دیا گیا ‘2 ملزمان فرار

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) راولپنڈی میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ٹریفک وارڈن اور شہریوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی،ایک ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جسے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو راولپنڈی میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب موٹرسائیکل پرسوار3 ملزمان نے خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود ٹریفک وارڈن اور شہریوں نے واردات ناکام بنا دی اس دوران مہتاب نامی ملزم ٹریفک وارڈن اور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن کی اطلاع کے باوجود تھانہ ائیرپورٹ پولیس تاخیرسے جائے وقوعہ پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ ائیرپورٹ منتقل کر دیا جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :