اٹلی میں معمر والدہ نے 51 سالہ شرابی بیٹے کو سپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:56

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) اٹلی میں معمر والدہ نے اپنے 51 سالہ شرابی بیٹے کو سپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ساحلی شہر پیسیکارہ میں معمر والدہ نے شراب پی کر گھر آنے والے اپنی51 سالہ بیٹے پر سرجیکل سپرٹ پھینکا اور ساتھ ہی آگ لگادی جس سے اس کا بیٹا شدید جھلس گیا جس کو اپارٹمنٹ کے دیگر رہائشیوںنے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بیٹے کو آگ لگانے والی والدہ کو حراست میں لے کر اس کا نفسیاتی معائنہ کروانے کے بعد جیل بھیج دیا ۔ جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :