قرض لیگ نے مہنگی شرائط پر 33کھرب 73 ارب کا اضافی قرضہ لیکر ملک قوم کو قرضوں کی زنجیروںمیں جکڑدیا ‘ اعجاز چوہدری

حکومت نے 3سالہ سیاہ دور میں قرضوں پر قرض لینے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کیا ،ملک وقوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوںگروی رکھ دیا ہے

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصا ف پنجاب کے سابق صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ قرض لیگ نے اپنے 3سالہ سیاہ دور حکومت میں مہنگی شرائط پر 33کھرب 73 ارب کا اضافی قرضہ لے کر ملک قوم کو قرضوں کی زنجیروںمیں جکڑدیا ہے ، حکمرانوں نے ملک وقوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوںگروی رکھ دیا ہے،حکومت نے قرضوں پر قرض لینے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کیا اور یہ قرضے پاکستانی قوم کو ادا کر نے ہوں گے، حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے ،صاف پینے کاپانی تو دور کی بات صحت اور تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتیںعوام کو میسر نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پانامہ چور حکمران ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں کیوںکے ان کی اولادیںاور ان کے کاروبا ر ملک سے با ہر ہیں ،یہ صرف اقتدار کے مزے لوٹنے اور مال بنا نے کے لیے پاکستان آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شریف خاندان صرف ملک پر حکومت کر رہا ہے انھیں شرم سے ڈوب مرنا چا ہیے کہ آج ملک کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے 70سالوںمیںپاکستان نے اتنا قرضہ نہیں لیا جاتنا نواز شریف کی حکومت نے 3سالوں میں لے لیا ہے ، شریف خاندان نے ملک و قوم کامذاق اُڑانااپنا وطیرہ بنا لیا ہے ،مغل اعظم خاندان صرف اپنی تجوریاں بھر نے میں لگا ہو ا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ غریب عوام کو بدترین غلامی پر مجبور کیا ہو ا ہے ،جھوٹے اور منافق حکمرانوںکے دن گنے جا چکے ہیںاور قوم کے سامنے سچ اور جھوٹ کا فرق واضع ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :