بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاک بھارت امن کیلنڈر جاری کردیا گیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاک بھارت امن کیلنڈر جاری کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کونئی دہلی میں آغاز دوستی پاک بھارت مشترکہ دوستی کے اقدام کے طور پر انڈو پاک پیس کیلنڈرکی نمائش کی گئی ۔

(جاری ہے)

کیلنڈر کے پانچویں ایڈیشن کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دونوںممالک کے آٹھویں سے بارویںجماعت کے طلباء کی پینٹنگز منتخب کی گئی ہیں جن میں دونوںممالک کے درمیان امن کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :