دبئی کی سپرمارکیٹ میں ’واردات ‘کرنیوالا بھارتی شہری پکڑا گیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:45

دبئی سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) دبئی کی سپر مارکیٹ کے ایک گودام میں بھارتی شہری نے رات گئے چوری کرلی لیکن بالآخر پکڑاگیا، تفصیلات کے مطابق دبئی کی سپر مارکیٹ میں چھپ کر چوری کرنے والے بھارتی پینٹر کو گرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں ملزم نے ہزاروں درہم مالیتی موبائل فونز اور نقدی چرانے کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہ کاروباری اوقات کے دوران شاپنگ مال کے گودام میں چھپ گیا رات ایک بجے عملہ کے جانے بعد اس نے کائونٹر میں سے مختلف مالیتی کرنسی نوٹ اور متعدد موبائل فونز چرائے اور اپنے ساتھی سمیت فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے جائے واردات سے لئے گئے فنگر پرنٹس کے فرانزک ٹسٹ کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم کا ساتھی ابھی تک مفرورہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں جبکہ پولیس نے بھارتی پینٹر سے چرائی گئی تمام اشیائ اور 2000 درہم بر آمد کر لئے۔

متعلقہ عنوان :