وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصو صی رانامحمد ارشد عمرہ کی ادا ئیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:39

شاہ کو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصو صی رانامحمد ارشد عمرہ کی ادا ئیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جنہوں نے شاہ کوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران سعودی حکومت کی پاکستانیوں سے بے پناہ محبت دیکھنے کو ملی، اوور سیز پاکستانیوں نے بھی بے پناہ محبت کا اظہار کیا، آج وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کا میاب خا رجہ و داخلہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان کا نا م روشن ہوا ہے اور پاکستانیوں کو دنیا بھر بالخصوص اسلامی ممالک میں انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے ، سعو دی عر ب پاکستان کا دوست اسلامی ملک ہے جس نے ہر مشکل گھڑی اور کڑے وقت میں پاکستان کا بھر پو ر ساتھ دیا ہے اور پاکستان کو کبھی بھی کسی مو ڑ پر تنہا نہیں چھوڑا ہے، پاکستانی عوام کے دل سعودی عوام کے ساتھ دھڑ کتے ہیں، مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ سے مسلمان بے انتہا محبت رکھتے ہیں اور حرمین الشریفین کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :