Live Updates

عمران خان کل ڈیرہ غازی خان جائیں گے، جلسہ سے خطاب کریں گے

22 کو قصور اور29 جنوری کو ساہیوال میں جلسہ ہوگا،رواں سال تبدیلی کا ہے، جہانگیرترین

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:39

عمران خان کل ڈیرہ غازی خان جائیں گے، جلسہ سے خطاب کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے کیلئے رواں ماہ کی 29 جنوری کو ساہیوال میں چوتھے بڑے جلسے کا اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے ہفتے کو اپنے ایک بیان مین کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹوں اور فریب کاروں کا ٹولہ عظیم قوم کی قیادت کا حق نہیں رکھتا ۔

(جاری ہے)

اس قابض ٹولہ کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تحریک انصاف نے بڑے عوامی جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان 15 جنوری کو ڈی جی خان ، 22 کو قصور اور 29 کو ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے جلسے کے بعد عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے اور انشاء اللہ 2017 پاکستان کے لئے صحت مند تبدیلی کا سال ثابت ہو گا جس میں لٹیروں اور چوروں سے نجات ملے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :