یمن میں القاعدہ کا اہم کمانڈر امریکی فضائی حملے میں ہلاک، پینٹا گون کا دعویٰ

القاعدہ کمانڈر عبدالغنی الرصاص تنظیم کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے،امریکی محکمہ دفاع

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایک فضائی حملے میں شدت پسند گروپ القاعدہ کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ العرب میں القاعدہ کے اہم کمانڈر عبدالغنی الرصاص کو گذشتہ اتوار کو یمن کے البیضاء کے نواحی علاقے میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم حملے میں القاعدہ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق تک اس کا اعلان نہیں کیا گیا،امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کوک نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کے البیضاء کے علاقے میں فضائی حملے میں مار ے جانے والے القاعدہ کمانڈر عبدالغنی الرصاص تنظیم کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے، الرصاص کی ہلاکت سے القاعدہ اپنے ایک اہم ترین جنگجو کمانڈر سے محروم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی القاعدہ کمانڈر الرصاص کی صنعاء سے جنوب مشرق میں 276 کلو میٹر دور البیضاء گورنری میں بغیر پائلٹ ایک ڈرون کے ذریعے ہلاک کئے جانے کی اطلاعات آئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈ رون طیارے نے البیضاء کے مشرق میں مسورہ کے مقام پر ایک مشتبہ کار پر بم گرائے جس میں الرصاص سوار تھے،قبل ازیں 29 دسمبر کوابین گورنری کی لود ڈاریکٹوریٹ میں ایک امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر جلال الصیدی اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :