عراق :عراقی فوج موصل یونیورسٹی میں داخل، کئی جنگجو ہلاک

فورسز نے موصل شہر کے مشرقی حصے کا 80 سے 85کنٹرول حاصل کر لیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:13

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) عراقی فورسز موصل یونی ورسٹی میں داخل ہوگئیں ،کارروائی میں کئی جنگجو مارے گئے جبکہ جنگجو وئوں کو شدید جانی ومالی نقصان کا سامنا رہا ، جس کے بعد وہ پسپا ہوگئے۔عراق میں نینوی صوبے میں آپریشنز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم کے خلاف کئی روز سے جاری شدید لڑائی کے بعد انسداد دہشت گردی فورس نے موصل یونی ورسٹی پر حملہ کر کے کیمپس میں متعدد عمارتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالامیر کے مطابق عراقی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ داعش تنظیم موصل کے وسط میں دریائے دجلہ پر باقی ماندہ پٴْلوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس نے موصل شہر کے بائیں طرف دوسرے پٴْل کا کنٹرول سنبھال کر عراقی پرچم لہرا دیا جبکہ نینوی صوبے کی عمارت اور دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی مذکورہ فورسز کو کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فورسز نے الصدریہ کے علاقے کے علاوہ سرکاری محکموں کے کمپلیکس کو بھی آزاد کرا لیا ہے، اس دوران داعش تنظیم کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ عراقی فورسز نے موصل شہر کے مشرقی حصے کا 80 سے 85کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :