ایبٹ آباد میں22 ویں سالانہ میلاد مصطفیٰ و حق باہوؒ کانفرنس 21 جنوری کو منعقد ہو گی

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین ضلع ایبٹ آباد کے زیراہتمام 22 ویں سالانہ میلاد مصطفیٰ و حق باہوؒ کانفرنس 21 جنوری بروز ہفتہ کو دن ایک بجے کامرس کالج گرائونڈ جناح آباد میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کے انتظامات سے متعلق ضلعی تنظیمی دفاتر اور ذیلی یونٹ متحرک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عظیم پروگرام کی صدارت اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ سلطان محمد علی کریں گے جبکہ خصوصی روحانی خطاب نوجوان سکالر صاحبزادہ احمد علی کا ہو گا۔

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایک روحانی و فکری تنظیم ہے جو دور حاضر کے انسانی معاشرہ کو قرآن و سنت کی روشنی میں اولیائے کاملین کی تعلیمات کے ذریعہ معرفت الہٰی اور قرب خداوندی سے روشناس کروا رہی ہے تاکہ اتحاد بین المسلمین کی سعی کیلئے کوشاں رہتے ہوئے انسانی معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے۔

متعلقہ عنوان :