جام پور، حلقہ این اے 174میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز کردیا ہے ، رہنما مسلم لیگ ن

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:08

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) حلقہ این اے 174میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔ ڈاکٹر مینا جعفر لغاری کی تجویز پر دریائے سندھ کے سیلابی تباہ کاریوں سے دیہی اور شہری علاقوں کو محفوظ بنانے کیلئے 18کلومیٹر طویل غفور گورائن کے توسیعی منصوبہ کی منظوری دیکر ابتدائی طور پر 75کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے جبکہ تین سالہ منصوبہ کیلئے مزید گرانٹس کام کی رفتار اور معیار کے پیش نظر جاری کردی جائے گی۔

اسی طرح علاقہ پچادھ کوسلیمان کی رودکوہیوں کے نقصانات سے بھی عوام کو نجات دلانے کیلئے رودکاہاسلطان کے بعد چھاچھڑ منصوبہ کیلئے بھی نیسپاک نے سروے شروع کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ دیہی روڈزپروگرام کے تحت ٹھل جانن تا مڈ رندان سے راستہ محمدپور ہانبھی روڈ پر بھی 22کروڑ کے منصوبہ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 174کے بڑے شہر جام پور ، فاضل پور ، محمد پور دیوان، داجل ، کوٹلہ مغلان ، کوٹ طاہر اور بخارہ میں بھی نئے فیڈز کے قیام 50سے زائد اوورلوڈ ٹرانسفارمرز اور 500نئے مفت بجلی میٹرز کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا احسان لغاری نے گذشتہ شب لغاری ہائوس جام پور میں عمائدین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔ سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا جعفر لغاری نے کہا کہ جام پور شہر میں دس واٹر فلٹریشن پلانٹ جبکہ علاقہ پچادھ جہاں پینے کا پانی کڑوا ہے وہاں 500سے زائد ہینڈز پمپس کی بھی منظوری مل چکی ہے۔

اور ان میں سے 205ہیڈ پمپس مختلف علاقوں سے نصب بھی ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء ایم این اے سردار محمد جعفر لغاری نے بتایا کہ نواں شہر واٹر سپلائی سکیم جام پور ، کوٹلہ مغلان، محمد پور روڈز پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوٹلہ مغلان ، محمد پور دیوان، فاضلپور اور جام پور میں بھی ایک ایک مزید نئے بجلی فیڈر کیلئے چیف ایگزیکٹو میپکو نے تاریخی منصوبہ کی منظوری دے دی ہے۔ اور 500ناقص میٹروں کی جگہ مفت نئے میٹرز کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ نیز جام پور میں ریونیو آفس میپکو اور داجل سب ڈویژن میپکو کے قیام کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :