سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی لندن میں دولت مشترکہ کے پارلیمانی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اکبر خان سے ملاقات

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:08

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی لندن میں دولت مشترکہ کے پارلیمانی ایسوسی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لندن میں دولت مشترکہ کے پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اکبر خان سے ملاقات کی۔لندن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف سے متعدد امور زیر بحث آئے جن میں ارکان اسمبلی اور پارلیمانی اسٹاف کی استعداد کار کوبڑھانے کے معاملات بطور خاص تھے ۔

ملاقات میں قانون سازی ، قائمہ کمیٹیوں کو مضبوط کرنے اور پارلیمانی طریقہ کار کو موثر بنانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ا سپیکر قومی اسمبلی نے بین الاقوامی پارلیمانی برادری پر زور دیا کے وہ آپسی رابطوں کو استوار کریں اور پاکستان میں موجود پارلیمانی تنظیموں سے تعلقات کو فروغ دیں ۔سیکرٹری جنرل اکبر خان نے سپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کی پارلیمان اور پارلیمانی اداروں کو مضبوط کرنے اور اس سلسلے میں ان کی اصلاحاتی کاوشوںکو سراہا ۔

اس سلسلے میں اُنہوں نے سردار ایاز صادق کو دولت مشترکہ کی تنظیم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے سیکرٹری جنرل اکبر خان کو پاکستان کی پارلیمان کا سچادوست قراردیا ۔