بھوک و افلاس میں بلکتی عوام کے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں ‘ عابد حسین صدیقی

موجودہ حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جاچکے ہیں ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے آپ کو سنٹرل پنجاب کے ہی وزیر اعظم سمجھتے ہیں کیونکہ کہ ملک کے تمام وسائل سنٹرل پنجاب کے حصے میں ہیں آ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کی ناروال میں ہیلتھ کارڈ کی تقریب پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ایسی تقریب دیگر صوبوں نہ کرنا بددیانتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھوک و افلاس میں بلکتی عوام کے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں اور عوام کے معیار زندگی کو کم کرنے کے باوجود ایوارڈز کے حق دار ٹھہرتے ہیں حکمرانوں کے کاروبار میں دن بدن بے شمار اضافہ ہو رہا ہے ہر شہری کی زبان پر حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں سنائی دیتی ہیں غریب آدمی کا بچہ بھوک اور غربت کی وجہ سے مررہا ہے۔ موجودہ حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جاچکے ہیں ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے حکمران جھوٹے وعدے کرکے عوام کو مزیدبے وقوف نہیں بناسکتے۔

متعلقہ عنوان :