احتساب عدالت کا اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

شرجیل میمن گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری ممکن نہیں ،ْ تفتیشی افسر کی رپورٹ

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:50

احتساب عدالت کا اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں شرجیل میمن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرہپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نے شرجیل میمن کی گرفتاری سے متعلق عدالتی حکم کی رپورت پیش کی جس میں کہا گیا کہ شرجیل میمن گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری ممکن نہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے، اس کیس میں ایک ملزمہ انیتا بلوچ کواشہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :